راحیل شریف کو ہمیشہ تاریخ کے صفحوں میں یاد رکھا جائے گا ‘ حمیرا ارشد

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:56

راحیل شریف کو ہمیشہ تاریخ کے صفحوں میں یاد رکھا جائے گا ‘ حمیرا ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت کے دوران جس طرح شب و روز کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس کو ہمیشہ تاریخ کے صفحوں میں یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے چیف آف آرمی سٹاف تمام اندرونی اوربیرونی خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان خطرات سے نبر د آزما ہونے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہیں ۔ حمیراارشد نے کہاکہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے ۔اگر اب بھارت نے کنٹرول لائن پرکوئی جارحیت کی تو اس کو ایسا جواب دیا جائے گاکہ اسکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔

متعلقہ عنوان :