پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا،حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ‘ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کیا جائیگا ‘ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے ‘ آزاد میڈیا ‘ سول سوسائٹی کی عکاسی کرتا ہے ‘ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں‘آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سی پی این ای کے پروگرام ’’میٹ دی ایڈیٹرز ‘‘ سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 17:33
(جاری ہے)
دنیاکے کم ممالک میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون موجود ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہیآئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔
وزیر مملکت و نشریات نے کہاکہ صحافیوں کی ادارہ جاتی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں:مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت میں ذمہ داری کی حد ہم نے خود مقرر کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے۔آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی ایڈیٹوریل کمیٹی کا فعال ہونا ضروری ہے۔ آزاد میڈیا سول سوسائٹی کی عکاسی کر تا ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ایڈیٹرز ہماری رہنمائی کر سکتے ہیںکیونکہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا…(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.