گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015ء کے حوالہ سے تشکیل دی جانے والی ایوان بالا کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:24
(جاری ہے)
نمائندہ سی این جی ایسوسی ایشن جنید احمد نے سپیشل کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ مختلف فورمز پر بھی اٹھایا گیا ہے اور اس کمیٹی نے بھی ہدایت کی تھی کہ جو غلط فہمیاں ہیں وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ان کو دور کیا جائے۔
اس حوالہ سے وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ تین میٹینگز کی ہیں، یہ پانچ سالہ پرانا ٹیکس ہے اور سی این جی سیکٹر مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ڈبل ٹیکس اور قیمت کے مسائل شامل ہیں، ہم نے وزارت کو 10 ارب کی ادئیگی کی آفر کی ہے مگر وزارت نے تسلیم نہیں کیا جس پر کنوینئر کمیٹی الیاس احمد بلور نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 500 سی این جی سٹیشن ہیں اور ہر سٹیشن پر 20 سی30 افراد کا روزگار وابستہ ہے، ہمارے صوبہ کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ سپیشل کمیٹی کو بتایاگیا کہ کل 51 ارب تھے 19 ارب روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں، 32 ارب روپے باقی ہیں، اب یہ 10 ارب دینے کو تیار ہیں باقی معاف کرانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 32 ارب کے واجبات باقی ہیں اور یہ ٹیکس ہیں اور آئین کے تحت ٹیکس کی ادائیگی بغیر کسی شرط کے ہونی چاہئے۔ ایسوسی ایشن نے ٹیکس اکٹھا کر رکھا ہے جس پر کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ جو ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے وہ انفراسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں ہو رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گیس کی سپلائی کیلئے پائپ لائن پر 150 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اور جتنے واجبات یہ ادا کرنے چاہتے ہیں وہ قابل قبول نہیںہیں۔ سپیشل کمیٹی کو ان کیمرہ حکومت کے مطالبہ کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا جس پر کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سپیشل کمیٹی کے آج 60 دن پورے ہو جائیں گے اور یہ معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آتا لہٰذا چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے سپیشل کمیٹی کی مدت میں توسیع حاصل کرنے کی درخواست کریں گے۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کمیٹی کو چٹ پر حکومت کے مطالبے بارے آگاہ کیا کہ تو کنوینئر و اراکین کمیٹی نے کہا کہ حکومت جو مطالبہ کر رہی ہے وہ ایسوسی ایشن مشکل سے مانے گی۔ سپیشل کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، سلیم مانڈوی والا، محسن عزیز، محسن خان لغاری، سعید غنی کے علاوہ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرپرسن اوگرا، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم، ڈائریکٹر وزارت قانون کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.