پاکستان سے غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد اور ڈالر کی درآمد میں نمایاں کمی-ڈالر اور سونے کی دوبئی سے غیرقانونی سمگلنگ میں اضافہ
میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 12:43
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) پاکستان سے غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد اور ڈالر کی درآمد میں گزشتہ ماہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد اور ڈالر کی درآمد نومبر کے مہینے میں کم ہوکر 4 فیصد رہ گئی جبکہ ملک کو دیگر ذرائع سے بھی ترسیلات زر کی آمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کرنسی ڈیلرز غیر ملکی کرنسیاں ماسوائے ڈالر دبئی بھیجتے ہیں اور وہاں سے بدلے میں ڈالر لاتے ہیں۔کرنسی مارکیٹ میں آنے والے حالیہ بحران سے قبل روزانہ کی بنیاد پر کرنسیوں کی برآمد اور ڈالر کی درآمد کا اوسط حجم 2 کروڑ ڈالر ہوا کرتا تھا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 50 سے 60 کروڑ ڈالر کا تبادلہ ہوتا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل ظفر پراچہ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ہمارا کاروبار زیادہ نہیں ہوا کیوں کہ مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی دستیاب نہیں ہے جسے برآمد کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.