ابوظہبی: سات لاکھ درہم کی منشیات بیچنے کے جرم میں دو ایرانی بھائیوں کو سزائے موت۔
پیر 5 دسمبر 2016 12:51
ابوظہبی ۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) ابوظہبی میں دو ایرانی بھائیوں کو سات لاکھ کی ہیروئین بیچنے کے جرم میں عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر کور پولیس آفیسر نے ایک ایرانی شخص سے 65کلوگرام ہیروئین سات لاکھ درہم میں خریدنے کا معاہدہ کیا۔اس سلسلے میں ہیروئین کو فروخت کرنے والے ایران میں مقیم ایرانی نے بتایا کہ اس نے یہ ہیروئن ابو ظہبی کے علاقے "سیہ " میں خفیہ جگہ پر چھپا کر رکھی ہوئی ہے ۔
اس لیے اگر وہ اس کو خریدنا چاہتا ہے تو پہلے سات لاکھ کی رقم اس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرے ۔جواب میں پولیس آفیسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے یہ کہا کہ اس نے فون پراس ایرانی شخص کو بتایا کہ وہ اتنی بڑی رقم اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر نہیں کر سکتا لہذا وہ یہ رقم نقد کی صورت میں دینا چاہتا ہے ۔(جاری ہے)
جسکے جواب میں اس شخص نے اپنے بھائی کو یہ رقم لینے کے لیے بھیجا جہاں اس کو رقم وصول کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔تاہم عدالت میں اس شخص کا یہ کہنا تھا کہ اس کو ایران میں مقیم اپنے بھائی کی جانب سے عقابوں کو بیچنے کی رقم وصول کرنے کا کہا گیا تھا۔ منشیات کی فروخت کے متعلق اس کو کوئی علم نہیں ہے لیکن عدالت نے اس بیان کو رد کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.