بھارتی مظالم و بربریت کیخلاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد میں سینکڑوں کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
بھارتی غاصبو کشمیر سے نکل جائو، لے کے رہیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی، کشمیری کشمیریوں کا ہے،فلک شگاف نعرے مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے
پیر 5 دسمبر 2016 19:39
(جاری ہے)
اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں 5 دسمبر کو اسلام آباد میں مظاہرہ اسلئے کررہے ہیں کیونکہ آج سری نگر کے لال چوک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔
ہم نے آج آل پارٹیز حریت کانفرنس اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آج اس مظاہرہ کا انعقاد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ ترک کرے اور کشمیری عوام کی کھل کر حمایت کرے۔ جو کچھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں ہوا اس کے بعد پاکستان کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔ پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے کیونکہ شملہ معاہدہ اب اپنی افادیت کھو چکا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اگلے سال ملین مارچ میں سیز فائر لائن توڑیں گے جس طرح کہ 1989 ء میں جرمنوں نے دیوار برلن کو توڑ ڈالا تھا اس وقت بھی امریکی اور سویت یونین کی فوجیں وہاں پر موجود تھیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب عوام چاہیں تو پھر کوئی انکا راستہ نہیں روک سکتا۔ اب یہ صحیح وقت ہے کہ دونوں اطراف کے کشمیری نظریاتی و سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر اس خونی لکیر کو ختم کر دیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کشمیر یوں کے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آل پرٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے میر طارق مسعود نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے سید یوسف نسیم نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم انکے ساتھ ہیں اور ہماری جدوجہد آزادی تک جاری رہے گی۔اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر اسلام آباد کی صدر خولہ خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مظاہرے کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں اپنے مشن کو پورا کریں گے۔اس موقع پر مظاہرے سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدرخواجہ فاروق احمد،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،پی ٹی آئی کشمیر کی ویمن ونگ کی صدر گلزار فاطمہ،پی ٹی آئی کشمیر کے اسلام آباد کی صدر خولہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.