سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کا حصہ بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کا حصہ بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس یاور علی، جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل تین رکنی فل بنچ نے عوامی تحریک کے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق استغاثہ زیر سماعت ہے، اس استغاثے میں گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں، عوامی تحریک نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم کر کے جوڈیشل انکوائری کو استغاثہ کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے، تفصیلی دلائل سننے کے بعد فل بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانے کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے تیس جنوری تک ملتوی کر دی ۔