پاکستان اور ترکی یک جان اور دو قالب ہیں، ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور ترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہیں، متعدد ترک کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں جو قریبی دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکی کے خبر رساں ادارہ سے بات چیت
پیر 5 دسمبر 2016 22:13
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں ترکی کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، دوطرفہ تجارت جو ابھی ایک ارب ڈالر سے کم ہے، میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس ماہ کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں اور ترکی کے دوست پاکستان کے دوست ہیں۔ دہشت گرد تنظیم Fetullah کے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اس مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں اور کارروائی کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے خلاف مظالم ڈھا رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر پر وحشیانہ تسلط کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مرد و خواتین اور بچے قربانیاں دے رہے ہیں، بڑی تعداد میں معصوم کشمیریوں کو روزانہ شہید کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کے نصب العین کے حصول کے بغیر آزادی کی یہ جدوجہد ختم نہیں ہو گی جنہیں بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنا ہے، دنیا کو کشمیریوں کے نصب العین کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو منصفانہ بنیادوں پر حل کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ اس مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کا فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اقوام متحدہ سے کہا کہ بھارت کو یہ ٹھوس پیغام دیا جائے کہ وہ عالمی معاہدوں اور کمٹمنٹس کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے، پاکستان نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے، 60 سال تک جنگ رہی تاہم غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کا بڑا مشکور ہے، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان سازگار فضاء اور مذاکرات کیلئے ترکی کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.