پی ٹیآئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں گھسی پٹی باتیں کیں۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری
ہم چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔ن لیگی رہنما طلال چوہدری
سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 12:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے آج عدالت میں گھسی پٹی باتیں کی ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ کہتے تھے ہم ثابت کریں گے فلیٹ 2006 سے پہلے کی ملکیت ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں ہماری ہی جمع شدہ دستاویزات سے ثبوت دکھاتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ سےکلین چٹ ملے گی اور آئندہ پی ٹی آئی الزامات لگانے کی بات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ضمنی انتخاب میں کامیابی پرن لیگ کےخلاف سازش ہو رہی ہے۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیشن بنوانے کےلیے عدالت آئی تھی لیکن کیا پی ٹی آئی نے کمیشن بنوانے کیلیے الزامات پر کوئی ثبوت دیے ہیں ؟ جب ثبوت ہی نہیں ہیں تو کمیشن کس بات پر بنے گی۔
پی ٹی آئی والے کبھی وکلا تبدیل کرتے ہیں ، ان کو معلوم ہونا چاہئیے کہ وکلا تبدیلی سے نہیں دلیل سے بات بنے گی۔ انہوں نے 2006سے پہلے فلیٹ کی ملکیت کے الزامات پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ سیاست کریں ۔ نواز شریف کے مینڈیٹ پر الزام لگا تو کلین چٹ سپریم کورٹ سے ملے گی اور پھر نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پرسپریم کورٹ سےکلین چٹ ملےگی۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور کک بیک کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ۔ سردی آتے ہی عمران خان کی سیاست میں بھی ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔عمران خان کا ہمیشہ کا سہارا لاک ڈاؤن اور دھرنا بھی ان سے چھن گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مشکور ہیں کہ وہ اس کیس کو عدالت میں لیکر آئی۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کو عدالت سے انصاف ملے گا، اس کیس میں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں من و عن قبول ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.