مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں ‘پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں برُی طرح ناکام ہوئی‘پاکستان سیاسی،سفارتی اور عسکری سطح پر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے
وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان
منگل 6 دسمبر 2016 17:11
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں برُی طر ح ناکام ہوئی ہیں جس کے لیے ہمارے سفارت کاروںکی کوشش اور کرداد قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ترکی اور او آئی سی ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے ۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سے بھارت کی عالمی دُنیا کی مسئلہ کشمیر پر توجہ ہٹانے کی کوشش ناکامی سے دو چار ہوئی ہے۔انہو ںنے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر بھارت نے ہمارے مشیر خارجہ سے جو سلوک روا رکھا اُس سے خود بھارت کو سفارتی سطح پر نقصان پہنچا ہے اور بھارت کا غیر سفارتی، غیر مہذب اور انتہا پسند چہرہ دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا اس کے برعکس چین اور روس جیسے اہم ممالک کی جانب سے پاکستان کے موقف کی تائید اور حمایت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان سیاسی ،سفارتی اور عسکری سطح پر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی تمام سیاسی و عسکری قیادت اور عوام متحد ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ پاکستان میں تخریبی کاروائیوں ،آبی جارحیت کی دھمکیوں اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان کو کسی بھی صورت میں مرعوب کر سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا اور پائیدار امن اُسی وقت ممکن ہو گا جب مسئلہ کشمیر کا حل وہاں کی عوام کی اُمنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ممکن ہو پائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.