زمانہ امن ہو یا جنگ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے انسان کو دوسروں کی مدد کی ضرورت رہتی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

منگل 6 دسمبر 2016 21:15

جھنگ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)جو لوگ بلامعاوضہ اور بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، معاشرہ میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، زمانہ امن ہو یا جنگ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے انسان کو دوسروں کی مدد کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اویس ملک نے این سی ایچ ڈی اورریسکیو 1122 کے زیر اہتمام عالمی یوم رضاکاران کے حوالہ سے ٹی ایم اے اقبال ہال جھنگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ضلعی جنرل منیجر این سی ایچ ڈی ملک احسان اللہ کمبو ضلعی ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین، سیفٹی آفیسر اصغری پروین اورڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل،ڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیٹر ریسکیو1122 محمد زبیرای ڈی سول ڈیفنس غلام اصغرکے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران ، این جی اوز کے عہدیداران ، مرد و خواتین رضاکاران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے کثیر تعداد شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈی او ایمرجنسی آفیسر علی حسنین، اور دیگر نے یوم رضاکاران کے حوالہ سے مختلف اداروں اور تنظیموں کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کے آخر میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اویس ملک،ضلعی ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین، سیفٹی آفیسر اصغری پروین اوردیگر نے یوم رضاکاران کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور مرحوم ڈاکٹر طارق سعید کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔