الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات ‘ضلع قصور میں ووٹرز ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ‘سمینار اور واک کا اہتمام
معاشرے کا ہرفرد اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرے ‘ اگر ہم اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے تو پھر ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ سیاسی رہنمائوں پر تنقید کریں ‘ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خالد رشید اور دیگر کا خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 17:45
(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر کے ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے تو پھر ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ ہم سیاسی رہنمائوں پر تنقید کریں ۔ اب وقت ہے کہ ہم ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ملک کے استحکام اور مضبوط جمہوریت کیلئے ہمیں ووٹ کا حق ستعمال کرنے کی آگاہی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانی چاہیے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خالد رشید نے کہا کہ ووٹرزکے قومی دن کو منانے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ پاکستان کی انتخابی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ 55فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے 1977ء کے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اس کے بعد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا رجحان کم سے کم ہوتا چلا گیا ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایسے اقدامات کئے جن کی بناء پر عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھا جائے تا کہ آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کویقینی بنایا جا سکے ۔ بعدازاں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں افسران ، سول سوسائٹی کے عہدیداران ، وکلاء ، سیاسی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.