جی سی یوکی آل پاکستان ڈرامہ فیسٹیول ’’نقطہ‘‘میں اردو کھیل ’’گونگی جورو‘‘پیش کر کے پہلی پوزیشن

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے ڈرامیٹکس کلب نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل پاکستان ڈرامہ فیسٹیول ’’نقطہ‘‘میں اردو کھیل ’’گونگی جورو‘‘پیش کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مقابلے میں ملک بھر کے 21بہترین تعلیمی ادارے حصہ لے رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہترین ڈرامہ پیشکش کا اعزاز جی سی یو کے نام رہا،جبکہ جی سی یونیورسٹی نے بہترین نسوانی کردار اور بہترین ہدایتکار کا اعزاز ات بھی اپنے نام کیئے۔بہترین نسوانی کردار کا اعزاز مریم حسن نقوی نے حاصل کیا،جبکہ دیگر ٹیم میں علی نواز،حبیب الرحمن اور محمد شارخ بھی شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سوسائٹی کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ نے ڈرامیٹکس کلب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :