ہزارہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 34 واں اجلاس
بدھ 7 دسمبر 2016 20:08
(جاری ہے)
یہ سٹیٹوٹس اب یونیورسٹی کی سینیٹ میں حتمی منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں سینیٹ آف پاکستان کی سب کمیٹی کی سفارشات پر بھی بحث ہوئی اور ان کو یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔
سنڈیکیٹ نے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر کے متعلق بھی ایجنڈے کو زیر بحث لایا اور اس سلسلہ میں بھی اہم فیصلہ کیا گیا جس کے تحت مذکورہ فیکلٹی ممبر کو فوری طور پر یونیورسٹی ملازمت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ ان کی سابق کارکردگی نہایت مایوس کن اور یونیورسٹی مفادات کے خلاف تھی۔ سنڈیکیٹ میں سلیکشن بورڈ کے انعقاد کے حوالہ سے تفصیل سے بات چیت کی گئی اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی کمی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گذشتہ اشتہارات جو مذکورہ آسامیوں کے بارے میں شائع ہوا تھا، کے جواب میں جو درخواستیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے مطابق جو کمی اور خامیاں ہیں، کو دور کیا جائے تاکہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد از جلد منعقد ہو اور سلیکشن بورڈ کے مراحل میں میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ سلیکشن بورڈ کیلئے سبجیکٹ ایکسپرٹس کے پینل کی بھی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی میں عارضی تعیناتی کرنے کے حوالہ سے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آئندہ یونیورسٹی میں گریڈ 16 تک مختلف آسامیوں پر تعیناتی کیلئے ہو گی، بعض تعلیمی شعبوں میں چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے نمائندے کے طور پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین اطہر ڈین فیکلٹی آف سائنسز یونیورسٹی آف سرگودھا کو سلیکشن بورڈ کا ممبر نامزد کیا گیا۔ وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، تخلیقی اور انتظامی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی، تجربہ اور صلاحیتوں کی بدولت سنڈیکیٹ میں اہم، مثبت اور تعمیری نوعیت کے فیصلے کئے گئے جن کی بدولت ہزارہ یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور دیگر امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 14000 سے زائد طلباء و طالبات اور ریسرچرز کو معیاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں فراہم کرنا اولین مقصد ہے کیونکہ صوبہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ریسرچرز یہاں زیر تعلیم ہیں، ان کے وقت کو قیمتی اور بامقصد بنانے کیلئے یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے سنڈیکیٹ کے ممبران میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال شاہ، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اسد جان، جسٹس (ر) ملک منظور حسین سابق جج پشاور ہائی کورٹ، سائرہ خاتون، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بٹگرام، فیاض احمد پرنسپل جناح کالج آف کامرس مانسہرہ، ڈاکٹر سہیل شہزاد ڈین لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی ڈین آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر فدا عباسی، چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر مسرور بنگش، ایسوسی ایٹ پروفیسرکیمسٹری، اسد جاوید لیکچرار مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین شاہ اور رجسٹرار ہزارہ یونیورسٹی شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.