طیارے کو فضا میں قلا بازیاں کھاتے ہوئے دیکھا،پھر پہاڑیوں میں طیارہ گرتے ہی آگ لگ گئی، عینی شاہدین

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

طیارے کو فضا میں قلا بازیاں کھاتے ہوئے دیکھا،پھر پہاڑیوں میں طیارہ ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) حویلیاں ایبٹ آباد کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو فضا میں قلا بازیاں کھاتے ہوئے دیکھا اور پھر پہاڑیوں میں طیارہ گرتے ہی آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

پائلٹ کی طرف سے ریڈار پر بتایا گیا تھاکہ اجن فیل ہونے کی وجہ سے ہم ہنگامی لینڈنگ کرنے جارہے ہیں لیکن پھر حادثہ ہوگیا اور ہنگامی لینڈنگ کا موقع ہی نہیں ملا جائے حادثے سے نکالے گئے زیادہ تر جسد خاکی ناقابل شناخت تھے کیونکہ حادثے کے بعد طیارے میں کئی گھنٹے تک آگ لگی رہی جس سے تمام لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔ (عابد شاہ)