وسیلہ تعلیم پروگرام جیسا عظیم کام پوری لگن اور خلوص نیت سے جاری رہنا چاہئے،سکولوں سے باہر بچوں کو دیئے جانے والی رقم کو بڑھا کر 500 کرنا مناسب ہوگا
وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم انجینئرمحمد بلیغ الرحمن کا بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کے اثرات کے جائزہ بارے کانفرنس میں خطاب ، پروگرام کامیابی سے چلانے پر ماروی میمن کو مبارکباد
بدھ 7 دسمبر 2016 22:37
(جاری ہے)
جب کہ وسیلہ تعلیم کے تحت سکولوں میں داخل کروائے گئے بچوں کی سکولوں میں باقاعدگی سے حاضری کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئے۔
کانفرنس کے دوران اس پروگرام کے اثرات کا جائزہ لینے والی آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ (او پی ایم)نے جائزہ کے نتائج بارے بتایا۔ اس جائزہ کے مطابق وسیلہ تعلیم پروگرام کے تعلیم پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سکول جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم ابھی بھی اس ضمن میں چیلینج در پیش ہے جس پر قابو پانے کی ٰضرورت ہے اور خاص طو رپر اساتذہ کرام کی غیر حاضری اور دور دراز علاقوں میںخاص طور پر لڑکیوں کے سکولوں کی کمی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی بچوں اور بچیوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی وجوہات ہیں۔وزیر مملکت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ تین سالوں میں صنفی امتیاز تعلیم تک رسائی ،تعلیم کے معیار اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اب پاکستان میں تعلیم کے حوالہ سے کوئی ثقافتی مسائل نہیں ہیں بلکہ والدین اپنی بچیوں اور بچوںکو سکولوں میں تعلیم کے لئے بھیجنا چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم تک رسائی ہو انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے داخلہ میں72فیصد بہتری آئی ہے۔ صنفی امتیاز بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے اور 2014ئ میں بچیوں کے سکولوں کے نیٹ میں 63فی صد بہتری ہوئی ہے۔ جب کہ بچیوں کے سکولوں کی تعداد کے حوالہ سے 2015ئ میں68 فیصد بہتری آئی ہے۔ وزیر مملکت نے صوبائی رابطہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے بین الصوبائی وزرائ کی کانفرنس کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے۔وزیر مملکت نے آخر میں بی آئی ایس پی کی ٹیم کو دوبارہ مبارک باد دی اور کہا کہ یہ پروگرام حکومت کے غریبوں اور مفلسوں کو مراعات دینے کے لئے قومی لائحہ عمل کے عین مطابق ہے کانفرنس میں او پی ایم کی نمائندہ تانیہ لون ، الف اعلان کے ڈائریکٹر مشرف زیدی ، عالمی بینک کی امبرین عارف،شراکت دار ڈونرز اور کئی دیگر حکام نے شرکت کی۔(ار)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.