پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہے ،محض 8 کروڑ افراد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ،نصف اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں جو افسوسناک امرہے ،سید فیصل سبزواری
پاکستان میںلوگوں کی اکثریت غربت ،سیکورٹی ،معذوری اورالیکشن کے عمل پرعدم اعتماد جیسے مسائل کی وجہ سے ووٹ ڈالنے ہی نہیں جاتی ،ڈاکٹر معظم علی خان
بدھ 7 دسمبر 2016 22:44
(جاری ہے)
ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عام افراد نہ صرف رجسٹرڈ ووٹر بن سکیں بلکہ ووٹ کا استعمال بھی کریں۔
اکثر انتخابات کے موقع پر میڈیا کی جانب سے سنسنی خیزخبروں کے نشرکرنے کی وجہ سے ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لئے گھر سے ہی نہیں نکل پاتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹرلسٹ کو نادرہ ڈیٹابیس سے منسلک کردیں اور اس طریقہ کار کو آن لائن بھی کردیں تواس سے ووٹرز ٹرن آئوٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔سیاسی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام الناس کو ووٹ ڈالنے کے لئے کی ترغیب دیں ۔بلدیہ شرقی کے وائس چیئر مین عبدالرئوف نے کہا کہ دسمبر 2015 ء میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کاعرصہ گزرچکاہے مگر تاحال متعدد چیئرمین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کو دفاتر الاٹ نہیں کئے گئے جو ایک تشویشناک امر ہے۔ہماری سیاسی جماعتیں دعوے تو بہت کرتی ہیں مگر آج بھی پاکستان میں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں جس پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے منانے اور عوام الناس میں ووٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاعملہ سرکاری ملازمین پر مشتمل ہوتاہے جوناکافی ہے۔یہ نہ صرف حکومت بلکہ ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائیں ،اقوام متحدہ کی جانب سے یونیورسل ڈیکلیئریشن آف ہیومن رائٹس کے مطابق ہر شہری کو ووٹ ڈالنے اور حکومت میں شمولیت کا بنیاد حق حاصل ہے۔مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میںلوگوں کی اکثریت غربت ،سیکورٹی ،معذوری اورالیکشن کے عمل پرعدم اعتماد جیسے مسائل کی وجہ سے ووٹ ڈالنے ہی نہیں جاتی جس کی وجہ سے پاکستان کم ترین ووٹرٹرن آئوٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو افسوسناک امر ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.