بالی وڈ اداکار رشی کپور کا بھی جنید جمشید کی شہادت پر اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 11:31

بالی وڈ اداکار رشی کپور کا بھی جنید جمشید کی شہادت پر اظہار افسوس

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء): پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کی تباہی پر جہاں پاکستان کی عوام سوگ میں مبتلا ہے وہیں سرحد پار سے بھی بالی وڈ اداکار رشی کپور نے طیارہ حادثے اور جنید جمشید کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

رشی کپور نے کہا کہ ہم جنید جمشید کی صورت میں ایک آرٹسٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔ خدا سب کا بھلا کرے، آمین۔