بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر قومی قوت کے عناصر ترکیبی کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ،ْ انجینئر بلیغ الرحمن
کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے جو قومی ترقی کا مقصد حاصل کرنے کے سلسلہ میں قابل عمل راہ متعین کرنے میں مفید ثابت ہو گی ،ْ خطاب
جمعرات 8 دسمبر 2016 15:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ یہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے جو قومی ترقی کا مقصد حاصل کرنے کے سلسلہ میں قابل عمل راہ متعین کرنے میں مفید ثابت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ قومی قوت کے تمام عناصر ایک دوسرے سے جڑے ہیں ان کے مابین ہم آہنگی کے ذریعے ہی قومی قوت کا تصور پوراہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل ، نوجوان ورک فورس اور مضبوط دفاع کا حامل ملک ہے تاہم ا س کے ساتھ ساتھ کچھ مسائل بھی درپیش ہیںجن پر قابو پانے کے لئے تمام عناصر کے مابین ہم آہنگی ضروری ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کانفرنس پاکستان کودرپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے جامع لائحہ عمل کے تعین میں معاون ثابت ہو گی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ترقی کے لئے مشترکہ مقصد اور پھر اس سلسلہ میں مربوط اور ہم آہنگی سے کی جانے والی کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوجوان آبادی ہمارا پاور ہائوس ہے اسے درست انداز میں بروئے کار لایاجائے تو پاکستان کا مستقبل بڑا شاندار ہوگا۔ اس موقع پر انہوںنے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی و کاروباری برادری کے نمائندوں اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.