دہشتگردی کی لعنت ختم کر نے اور قیام امن کیلئے دیگر ممالک کو اپنی تربیتی خدمات پیش کرتے رہیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ
ہمارے نئے قائم شدہ انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے، دیگر ممالک کی افواج کو پاک آرمی کے ساتھ تربیت کیلئے ترغیب مل رہی ہے، مشقوںکی سیریز سے بہترین تجربات کے تبادلے سے پاکستان اورچین کے فوجیوں کی انسداد دہشتگردی کی مہارت میں اضافہ ہواہے ۔ دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہیں اس سے خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی،پاک فوج کے سربراہ کا پبی میں انسداد دہشتگردی مرکز کا دورہ،پاک چین مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45
(جاری ہے)
آرمی چیف نے دو ماہ تک جاری رہنے والی پاک چین مشقوں واریئر 4 کے آخری روز مشقوں کا معائنہ کیا جن میں دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مشقوںکی سیریز سے بہترین تجربات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے فوجیوں کی انسداد دہشتگردی کی مہارت میں اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں سے دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہیں اور اس سے خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے قائم شدہ انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے اور دیگر ممالک کی افواج کو ہماری فوج کے ساتھ تربیت کیلئے ترغیب مل رہی ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دوست ممالک کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ تربیت میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے اپنی تربیتی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز پولیس اے ایس ایف اور دیگر سروسز کی تربیت پر ٹریننگ سینٹر کے سٹاف کوسراہا۔ بعد ازاں چینی ملٹری کمانڈر نے پاک فوج کو تربیت کے اعلیٰ ترین معیار اور مہارت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قیمتی اثاثہ ہے جس سے چین استفادہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب تربیت اور قربت سے دونوں ممالک کی طویل مدتی قابل اعتماد سٹریٹجک دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی نوعیت کا پہلا لانگ رینج سنائپر شوٹنگ مقابلہ بھی دیکھا جس میں ملک بھر سے 100 سرفہرست سویلین اور ملٹری شوٹرز نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے بہترین شوٹرز کو انعامات سے نوازا مقابلے میں میجر جنید کو بہترین شوٹر قرار دیا گیا جنہوں نے سٹرائیکرز کپ جیتا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو تربیت کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ عالمی سطح پر شوٹنگ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی تربیتی سینٹر مرکز آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فارروق درانی نے کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.