چین میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:59

چین میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف
چانگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) چین کے شہر چانگ چنگ میں جدید طرز کی کارپارکنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق فیرس ویل کی طرز پر بنائی گئی پارکنگ میں دو گاڑیاں کھڑی کرنے کی مختصر جگہ میں اوپر نیچے بارہ گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

آسمانی جھولا نما یہ پارکنگ نہ صرف مضبوط بلکہ خوبصورت بھی ہے۔پارکنگ میں ایک سکینر بھی نصب کیا گیا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ حجم کے اعتبار سے کس گاڑی کے لیے کونسی جگہ مناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :