فرنٹ ڈیسک کے قیام سے سائلین کی شکایت کو بر وقت آن لائن کر دیا جائے گا ،ڈی پی او ڈی جی خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:53

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)فرنٹ ڈیسک کا قیام حکومت پنجاب کا ایک بہترین اقدام ہے فرنٹ ڈسک کے قیام سے سائلین کی شکایت کو بر وقت آن لائن کر دیا جائے گا فرنٹ ڈیسک پر تعینات ہونے والے سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اپنا کام فرضی شناسی اور محنت اور ایمانداری سے انجام دیں۔ یہ بات کیپٹن (ر) عطا ء محمد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان نے فرنٹ ڈسک پر تعینات ہونے والے ملازمان سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ سے پولیس لائن شہداء ہال میں میٹنگ کے دوران کہی اس موقع پر آرآئی جان محمد اور پی ایس ٹو ڈی پی اوحمید اللہ ایس آئی بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کا قیام حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس مشتاق احمد سکھیرا کا عوام الناس کے لئے روشن اقدام ہے اس سے عوام الناس اپنی شکایت کو بروقت آن لائن درج کروا سکتے ہیں ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات ہونے والے سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ سے کہا کہ آپ محکمہ پولیس کا حصہ ہیں آپ کو چاہیے کہ آپ پولیس کے مورال کو ہمیشہ بلند رکھیں گے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے تاکہ عوام الناس کی شکایت کو آن لائن کیا جاسکے آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ آپ عوام الناس سے بہتر اور مہذب طریقے سے بر تاو کریں گے تاکہ آپ کے بر تائو سے عوام الناس اور پولیس میں اچھا امیج پید ا ہو ۔