کراچی، امتحانی مراکز کی حدود میں سیکشن 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) حکومت سندھ نے اپنے اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے امتحانی مراکز کی حدود میں سیکشن 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے جن امتحانی مراکز کی حدود میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نواب شاہ ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوابشاہ ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولت پور ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوشہرو فیروز ،گورنمنٹ مہران ڈگری کالج مورو ،اور گورنمنٹ ڈگری کالج کنڈیارو کے امتحانی مراکز شامل ہیں واضح رہے کہ متعلقہ امتحانی مراکز میں ایڈ مٹ کارڈ رکھنے والے امیدوار اور ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کے علاوہ عام لوگوں کی آ مد ورفت پر پابندی ہوگی اور امتحانی مراکز کے قریب 07دسمبر2016سے 29دسمبر2016تک امتحانی وقت کے دوران متعلقہ امتحانی مراکز کی حدود میں فوٹو کاپی مشینوں پر پابندی عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سیکشن188پاکستان پینل کورٹ کے تحت سیکشن144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرنے کے مجاز ہوں گے ۔#

متعلقہ عنوان :