کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے بی اے ،بی کام اورمدارس کے رجسٹریشن فارمزجمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13دسمبرسے 2016ء تک توسیع کردی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی اردویونیورسٹی نے رجسٹرارڈاکٹرمحمدصارم کے مطابق بی اے ،بی کام اورمدارس کے رجسٹریشن فامزجمع کرانے کی آخری تاریخ میں 1دہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ 13دسمبرسے 2016ء تک توسیع کردی گئی ہے۔رجسٹریشن کی کل فیس 4ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام ،معاولہ(مدارس اورہومیوپیتھک(پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں3سوروپے لیٹ فیس کے ساتھ 14دسمبرسے 16دسمبر2016تک توسیع کردی گئی ہے،بی اے بی کام(سال اول ودووم)مدارس ،ہومیوپیتھک کی امتحانی فارم کی قیمت 200روپے مقررکی گئی ہے۔

وفاقی جامعہ اردوکے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق کراچی،اسلام آباداورراولاکوٹ میں بی اے بی کام ،مدارس اورہومیوپیتھک )پرائیوٹ)امتحانات کاآغاز24دسمبر2016ء سے ہوگا۔ایڈمٹ کارڈ اورامتحانی شیڈول طلبہ وطالبات کے پتوںپرارسال کردیئے گئے ہیں،وہ طلباء جنہیںایڈمٹ کارڈموصول نہیںہواہووہ 19دسمبرتک ایم ایس سی بلاک میں قائم پرائیوٹ امتحانی کائونٹرسے رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :