قبائلی متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا ، پارلیمنٹ سے اصلاحاتی سفارشات کی منظوری کے بعد فاٹا کو مرحلہ وار طریقے سے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور وہاں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل بھی شروع کرلیا جائیگا
خیبر پختونخواکے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کاپشاور میں خیبر ایجنسی کے مختلف اقوام کے نمائندہ جرگے سے خطاب
ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:03
(جاری ہے)
جرگے کے شرکاء نے گورنر کو متعلقہ علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف فاٹا کو قبائلی عوام کی مرضی اور مشاورت سے ترقی کے قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کی اصلاحاتی کمیٹی نے تمام ایجنسیوں کے دورے کر کے قبائلی عوام کے ہر طبقہ فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور اکثریتی آراء کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کی ہیں جو پارلیمنٹ کے زیر غور ہے۔ گورنر نے کہا کہ بدامنی اور دہشتگردی کی صورت حال کے باعث 4 لاکھ 4 ہزار 197 خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے تاہم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ان متاثرین کی واپسی و بحالی کا کام جاری ہے اب تک چار لاکھ 12 ہزار 197 خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 66 ہزار 155 خاندانوں کی واپسی اس ماہ کے آکر تک مکمل کر لی جائیگی ۔ گورنرنے جرگے کے شرکاء کی معروضات سے غورسنیں اور ان کے حل کیلئے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.