کابل میں ایرانی سفیر کا طالبان کے ساتھ رابطوں کا اعتراف
ایران کا طالبان سے روابط کا مقصد تنظیم کے سیکیورٹی ڈھانچے کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ ایرانی سفیر کا افغان ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 11 دسمبر 2016 13:20
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں محمد رضا بہرامی نے کہا کہ ایران کے طالبان کے ساتھ رابطے ہیں مگر براہ راست تعلقات قائم نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کرانے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے صوبہ فرا کے گورنر آصف ننگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عاید کیا تھا کہ ایران تحریک طالبان کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے طالبان کو عسکری تربیت کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے لیے اپنے ایران میں اڈے قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور طالبان شدت پسند آزادانہ طور پر ایران اور افغانستان میں آتے جاتے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کے سابق سفارت کار وحید موجدہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کی مدد کا پہلی بار الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل افغان حکومت پاکستان پر طالبان کو سپورٹ کرنے کا الزام عاید کرتی رہی ہے۔تحریک طالبان کے ترجمان ملا ذبیح اللہ نے بھی کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کے طالبان کے ایران کے ساتھ مربوط روابط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان علاقائی قوتوں کو اپنے موقف سے آگاہ رکھنا چاہتی ہیمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.