آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں آخری نبی حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
اتوار 11 دسمبر 2016 13:21
(جاری ہے)
12ربیع الاول کی مناسبت سے آزاد جموں کشمیرکے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں خصوصی جلوس اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں دارالحکومت مظفرآباد سمیت میرپور ،کوٹلی، باغ ،راولاکوٹ ،پلندری ،بھمبر ،وادی نیلم ،حویلی اور ہٹیاں کے اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور شہروں اور دیہات میںعید میلاد النبی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی ،جن میں مذہبی سکالرز ،علماء کرام اور دیگر مقررین نبی آخری الزمان حضرت محمد ﷺ کی انسانیت کو اللہ کا پیغام پہنچانے، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور مسلمانوں کو صحیح سمت دینے کے لئے ان کی بہترین اور عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔
یہ دن مسلمانوں کے لئے اس عہد کی تجدید کا دن ہو گا کہ دنیا اور آخرت میں مسلمانوں کی نجات کا بہترین ذریعہ اللہ تعالی کے احکامات اور محمد ﷺ کی دی گئی تعلیمات اور قول پر سختی سے عمل کرنے پر ہے۔ سرور کونین ،خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں شہر اور دیگر اضلاع سے مختلف جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جوبعد ازاں مرکزی جلوس جومرکزی جامع مسجد علامہ اقبال روڈ سے نکالا جائے گا میں شامل ہو جائیں گے جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میںشرکت کریں گے۔اس موقع پرجلوس کے راستوں پر شہر کی مختلف تنظیموں کی طرف سے دودھ اورسافٹ ڈرنکس کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور غریبوں ،یتیموں اور مساکین میں کھانا بھی تقسیم کیا جائے گا ۔عید میلاد النبی کے سلسلے میں آج آزاد کشمیر کے تینوں ریڈیو سیشنز میرپور ،مظفرآباد اور تاراخیل سے سیرت البنی اور اقوال کے حوالے سے خصوصی پراگرام نشر کئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.