شام،امریکی قیادت میں اتحادکا آئی ایس کے اہم رہنماء بوبکر الحکیم کو ہلاک کرنے کا دعوی
اتوار 11 دسمبر 2016 17:20
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) امریکی قیادت میں اتحاد نے شام میں دولت اسلامیہ جہادی گروپ کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کردیا ہے،یہ بات پینٹاگان نے گزشتہ روز کہی۔پینٹا گان کے ترجمان بن ساکرسن نے ای میل کے ذریعے ایک بیان میں فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے راقا شام میں تیونسیا سے تعلق رکھنے والے بوبکر الحکیم کو 26نومبر کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔
انہوں نے آئی ایس گروپ کے لئے متبادل نام استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحکیم آئی ایس آئی ایل کا رہنما اور درینہ دہشتگرد تھا،جس کے فرانسیسی اور تیونیسین جہادی عناصر کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ساکرسن نے کہا کہ الحکیم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ 2013ء میں تیونس کی سیاسی قیادت کے خلاف انتہا پسندانہ حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے خاتمے سے آئی ایس آئی ایل کی مغرب میں مزید حملوں کی صلاحیت میں کمی آئی ہے اور آئی ایس آئی ایل ایک پرانے انتہا پسند سے محروم ہوگئی ہے جس کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکیم کی ہلاکت سے دولت اسلامیہ انتہائی تاریخی لحاظ سے ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے اور دنیا بھر میں دہشتگرد کارروائیوں کی ان کی صلاحیتوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.