شامی شہر حلب کے مشرقی حصے پر ملکی فورسز کی طرف سے شدید بمباری جاری

پیر 12 دسمبر 2016 12:50

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) شامی شہر حلب کے مشرقی حصے پر ملکی فورسز کی طرف سے شدید بمباری جاری ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حصے پر اس قدر شدید بمباری کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب اس شہر کے مشرقی حصے پر بمباری کا سلسلہ ایک لمحے کو بھی نہیں رٴْکا۔ شامی فورسز گزشتہ چار برس سے باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی حصے کے زیادہ تر علاقے کو بازیاب کرا چکی ہیں۔ حلب کے مشرقی حصے کا کنٹرول اب حکومتی دستوں کے ہاتھ میں ہے۔