میتھین کے اخراج میںاضافے نے عالمی حدت میں کمی کی کوششوں کو مشکل بنادیا،ماہرین

پیر 12 دسمبر 2016 13:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ماہرین ماحولیات نے کہا ہے کہ گزشتہ عشرے کے دوران زہریلی گیس میتھین کے اخراج میں تیزی سے اضافے نے عالمی حدت میں کمی کی کوششوں کو مشکل تر بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران 81 نامور سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالمی حدت میں کمی کے دوسرے مرحلے میں داخلے کو ممکن بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے سے میتھین گیس کے اخراج میں اضافہ ہورہا ہے جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔