تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

پیر 12 دسمبر 2016 13:00

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ ماہا وجیرہ لونگ کورن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ماہا وجیرو لونگ کی جانب سے جاری فرمان کے مطابق پہلی دفعہ کسی جرم کے تحت قید خواتین، ایسے نوجوان جو اپنی ایک تہائی سزا کا بھگت چکے ہوں، معذور اور شدید بیماری کے شکار قیدیوں کو عام معافی دی جائے گی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سے کتنے قیدی مستفید ہونگے۔

متعلقہ عنوان :