یورپی یونین اور کیوبا کا باہمی تعلقات معمول پر لانے کا اعلان

پیر 12 دسمبر 2016 15:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) یورپی یونین اور کیوبا نے کئی عشروں کے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دو طرفہ تعاون کے معاہدے پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگو اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ فیڈریکاموغرینی نے دستخط کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کیوبا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتی ہے جو سابق کیمونسٹ انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے دور میں کشیدہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :