فلپس کا لومیڈالائٹنگ کے 80 فیصد حصص فروخت کرنے کا اعلان

پیر 12 دسمبر 2016 15:10

دی ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ہالینڈ کی الیکٹرانک کمپنی ’’فلپس‘‘ نے اپنے لومیڈا لائٹنگ کے اکثریتی حصص 1.5 ارب ڈالر کے عوض فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نے لومیڈالائٹنگ کے 80.1 فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے اپالومینجمنٹ گروپ سے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت 1.5 ارب ڈالر حاصل ہونگے۔