مشرقی حلب سے دس ہزار افراد کی مغرب کی طرف نقل مکانی

پیر 12 دسمبر 2016 15:10

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) انسانی حقوق کے شامی مبصر نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حلب کے مشرقی حصے سے دس ہزار سے زیادہ افراد کو مغربی علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک بیان میں مبصر نے بتایا کہ نومبر میں شامی فورسز کی جانب سے علاقے کو باغیوں سے چھڑانے کی کارروائی شروع کرنے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ افراد مشرقی حلب سے نقل مکانی کر گئے تھے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی کم از کم دس افراد علاقے کو چھوڑ کر مغربی علاقے کی طرف چلے گئے ہیں جس سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔