پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل نے اپنا استعفیٰ پی آئی اے بورڈ کو بھجوا دیا

پیر 12 دسمبر 2016 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے چیئرمین اعظم سہگل نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنا استعفیٰ پی آئی اے بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ پیر کی شام چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن کو چیئرمین پی آئی اے کا استعفیٰ موصول نہیںہوا۔ جیسے ہی یہ استعفیٰ موصول ہوگا ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔