متحدہ قبائلی طلبہ محاذ کا قیام عمل میں لایاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 14:16

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ قبائلی طلبہ محاذ کا قیام عمل میں لایاگیا ۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس پشاوریونیورسٹی میں منعقدہوئی۔ قبائلی طلبہ محاذ کی تنظیم تمام ایجنسیوں میں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اور مرکزی تنظیم میں تمام ایجنسیوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاو ریونیورسٹی کے صدر فضل الرحمن باجوڑ ی نے بتایا کہ اجلاس میں فاٹا یونیورسٹی کیلئے بلڈنگ تعمیر کرنیکا مطالبہ کیاگیا اوریونیورسٹی کے تمام آسامیوں پر قبائلیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیاگیا۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحا ت کی مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا اور مطالبہ کیاگیا کہ حکومت طلبہ کے رائے بھی شامل کریں۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طورپر قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے اور کالے قانون ایف سی آر کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔مقررین نے کہا کہ15دسمبر کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔