یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر مس ڈینس ہر بل کی خیرپور میں ڈی ایچ اوسمیت دیگر ڈاکٹرز کیساتھ ملاقات

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر مس ڈینس ہر بل نے خیرپور پہنچ کر ڈی ایچ او آفس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات کی اور خیرپور میں ماں اور بچے کی صحت اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

مشن ڈائریکٹر مس ڈینس ہربل نے خیرپور میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری اسپتالوں لیڈی ولنگٹن اسپتال میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور دیگر تعمیرات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی مشن ڈائریکٹر کو تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر مشن ڈائریکٹر نے امریکی عوام کی جانب سے پاکستان میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے ماڈرن ہائی اسکول ، معصوم شاہ لائبریری اور دیگر منصوبوں کا دورہ کیا اسکولکے ہیڈماسٹر سمیت اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے معیاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا واضح رہے کہ یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے سکھر اور جیکب آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :