ضلع ناظم محمدعاصم پشاورکی خوبصورتی کی سکیموں کیلئے فوکل پرسن مقرر

منگل 13 دسمبر 2016 19:43

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)صوبائی حکومت نے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو بیو ٹیفیکشن آف پشاور اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمداعظم خان کے دفتر سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو اے ڈی پیز سکیم 1304\13079-(2016-17) آئی ڈیز سکیم نمبر 1305\130647)2016-17) کیلئے فوکل پرسن مقررکرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی معیار برقرار رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہنے اور تعمیراتی کاموں کی براہ رراست نگرانی کی ہدایت جاری کردئیے اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی جس میں پشاوراپ لفٹ پروگرا م کے تحت کوہاٹ روڈ فلائی اوور تا باڑ ہ پل کی تعمیر جبکہ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب کچی آبادی کے ارد گرد بائونڈری وال کی تعمیر اور رنگ روڈ ریلوے پھاٹک تا باڑہ گیٹ پشاور صدر تک روڈ کی تعمیر شامل ہیں اس سلسلے میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر وہ بذات خود تعمیراتی کام کا معائنہ کرینگے انہوں نے کہاکہ انکی بطور فوکل پرسن نامزدگی انکے لئے اعزاز ہے اور تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔