9واں آل فیسکو ایمپلائز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15دسمبر سے شروع ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) 9واں آل فیسکو ایمپلائز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح15دسمبر بروزجمعرات سے فیسکو فٹ بال گرائونڈ کینال روڈعبداللہ پور میںہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں سرگودھاسرکل، جھنگ سرکل، کمالیہ ڈویژن، چک جھمرہ ڈویژن، جی ایس او سرکل،تاندلیانوالہ ڈویژن، پیپلز کالونی ڈویژن، سول لائن ڈویژن، ہیڈکوارٹرز، ٹرانسفارمر ورکشاپ سمیت کل 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں علاوہ ازیں فیسکو آفیسرز کی ایڈمن الیون اور ایچ آر الیون کے درمیان بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ آر محمد علی ہیں جبکہ دیگر معاونین میں ڈائریکٹر ایچ آر اطہر ایوب،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ، ایس او ٹو سی ای او عابد رشید ، سپورٹس آفیسر ارشد محمود، عاطف مان، منیر احمد صمیم ، کاشف محموداور فیسکو فوٹوگرافر محمد وسیم شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :