کوٹلی:نکیال سیکٹر پربھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور شہید، متعدد بچے زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 دسمبر 2016 10:26

کوٹلی:نکیال سیکٹر پربھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر۔2016ء) نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کے کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے سکول وین پر فائرنگ کی ہے جس سے ڈرائیور کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔