نئی اینیمیٹیڈ فلم ’’ی3‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

نئی اینیمیٹیڈ فلم ’’ی3‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم سیریز ڈسپیکیبل مِی سلسلے کی نئی فلم ’’ڈسپیکیبل مِی3‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پیری کوئفین اور کیئل بیلڈا مشترکہ طور پر فلم کی ہدایات دیں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک بار پھر گرونامی کردار کے گِرد گھوم رہی ہے جو قیمتی ہیرے چوری کرنے والے انوکھے چور کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

کرس میلن اور جینیٹ ہیلے کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار اسٹیو کیرل، کرسٹن ویگ، ٹیری پارکر، مرینڈا کوسگروو، رسل برینڈ اور مائیکل بیٹیے کی آوزوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مذکورہ فلم آئندہ سال 30جون کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :