پاکستان نو منتخب امریکی صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ قریبی کام کرنے کا خواہاں ہے، دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد سبکدوش ہونے والی امریکی انتظامیہ کے ساتھ حالیہ دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینا اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ روابط بڑھانا ہے، ایک خود مختار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنی اقتصادی، آپریشنل حدود اور دیگر صلاحیتی رکاوٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی کوششوں کے پیمانے اور رفتار کا فیصلہ کرے گا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا کو بریفنگ
جمعہ 16 دسمبر 2016 18:09
(جاری ہے)
طارق فاطمی نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں لیکن پاکستان نئے امریکی صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ قریبی کام، بالخصوص اقتصادی روابط اورتجارت بڑھانے کا خواہاں ہے۔
امریکہ میں اپنی نجی اور سرکاری مصروفیات کے دوران معاون خصوصی نے امریکی تھنک ٹینکس اور پالیسی سازوں کو گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں مثبت پیشرفت کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت مستحکم اور محفوظ پاکستان کی تعمیر کیلئے پر عزم ہے۔ طارق فاطمی نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمیت ادا کی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خود مختار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنی اقتصادی اور آپریشنل حدود اور دیگر صلاحیتی رکاوٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی کوششوں کے پیمانے اور رفتار کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ امریکہ نے ان کے امریکی ہم منصبوں کو گورننس، معیشت، انسداد دہشت گردی مہم سمیت دیگر امور کے بارے میں پاکستان کے تناظر سے آگاہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.