یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
ستاون سالہ قانون دان امریکہ کے اسرائیل فلسطین تنازعے کے تصفیے کے لیے دو ریاستی حل کے سخت ناقد ہیں
ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:24
(جاری ہے)
اقوامِ متحدہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا اور امریکی سفارت خانہ کئی دہائیوں سے تل ابیب میں کام کر رہا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارت خانے کو یروشلم منتقل کر دیں گے۔ یہ ان کئی علامتی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا انھوں نے اسرائیل سے وعدہ کر رکھا ہے۔یروشلم کا مستقبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازع ترین معاملات میں سے ایک ہے۔ اسرائیل نے 1967 میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران غربِ اردن اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور وہ پورے شہر کو اپنا انفرادی دارالحکومت سمجھتا ہے۔ دوسرے طرف فلسطینی چاہتے ہیں کہ مشرقی یروشلم مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ ہو۔مسٹر فرائڈمین انتخابی مہم کے دوران امریکی-اسرائیلی امور پر مسٹر ٹرمپ کے مشیر رہے ہیں۔وہ غربِ اردن میں یہودی بستیوں کے حامی ہیں۔ تقریباً پانچ لاکھ ستر ہزار اسرائیلی 1967 کے بعد قائم ہونے والی 130 بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.