کینیڈا ،سائنسدانوں نی2 ارب سال پرانا پانی کا ذخیرہ دریافت کرلیا
ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:32
اونٹاریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے قدیم پانی کا ذخیرہ دریافت کرلیا جو 2 ارب سال پرانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے علاقے اونٹاریو کے قریب کڈ مائن میں پانی کا یہ ذخیرہ 2013 میں دریافت ہوا تھا اور اس وقت اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ ڈیڑھ ارب سال پرانا ہے، مگر اب اس جگہ کی گہرائی میں چھان بین کے بعد انکشاف ہوا کہ اس سے بھی زیادہ ذخیرہ زیرزمین موجود ہے۔
2013 میں اس قدیم ترین ذخیرے کی دریافت کے وقت اس جگہ کی گہرائی 2.4 کلومیٹر زیر زمین سرنگ میں تھی مگر اس سرنگ کی انتہائی گہرائی 3.1 کلو میٹر ہے جو کہ دنیا کی سب سے گہری دھاتی سرنگ بھی ہے۔اسے ٹورنٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا اور ان کے بقول '2013 میں ہم جاننا چاہتے تھے کہ یہ اتنا قدیم پانی کتنی گہرائی تک موجود ہے، اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ گہرائی میں گئے، ہمیں اس چیز سے بھی فائدہ ہوا کہ کان کنی کا عمل زمین کی گہرائی میں مسلسل آگے بڑھ رہا تھا'۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.