پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کانفرنس اختتام پذیر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام پہلی کانفرنس آن بینکنگ ، انشورنس اینڈ بزنس مینجمنٹ کی اختتامی تقریب انعقاد کیا گیا۔ تقریب میںپرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران ، محققین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوروز کانفرنس میں مختلف بزنس سکولز سے شرکت کرنے والے سکالرز کی جانب سے بینکنگ ، انشورنس ، فنانس، مارکیٹنگ ، حلا ل سرٹیفیکیٹس ویگر موضوعات پر83 مقالہ جات پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سکالرز کو ایک دوسرے کی ریسرچ بارے جاننے کا اور مختلف مسائل پر غور کرنے کا موقع ملا۔اپنے خطاب میں پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے شرکاء کا شکریہ ادار کرتے ہوئے محققین کی تعریف کی ۔

انہوں نے بہترین مقالوںپر ایوارڈز لینے والے سکالرز کو مبارک باد بھی پیش کی۔ انہوں نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور بزنس سکولز کے اشتراک سے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ بعد ازاں ابہترین مقالہ جات کا ایوارڈ ز جیتنے والے سکالرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :