فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات

بلوچستان سے معروف بزنس مین حاجی ولی محمد بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات 2016-17ء کیلئے بلوچستان سے معروف بزنس مین حاجی ولی محمد بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں اس عہدے کیلئے کسی بھی ممبر نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے نومنتخب نائب صدر حاجی ولی محمد نے اس موقع پر بزنس کمیونٹی اور عہدیداروںسے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلو کیونکہ ہماری کامیابی بلوچستان سے گروپ لیڈر غلام فاروق کی ذاتی کاوشوں اور بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے ہم سب ایک ہیں بلوچستان کی فلاح و بہبو د اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہرموقع پر اپناموثر کردار ادا کریں گے کیونکہ غلام فاروق نے گروپ لیڈر کی حیثیت سے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی بدولت آج ہم بلامقابلہ بلوچستان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہوا ہوں جو ہمارے لئے اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے اس موقع پر بلوچستان سے گروپ لیڈر غلام فاروق نے نومنتخب صدر حاجی ولی محمدکو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا جس طرح انہوںنے ماضی میں مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے بلوچستان کی تاجر برادری اور بزنس ک کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا تھا ہمیں امید ہے کہ وہ اب فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کی حیثیت سے ملک بھر کی طرح بیرونی ممالک میں بھی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :