برلن میں دہشتگرد حملہ، درجن سے زائد افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
دہشتگرد نے تیز رفتار ٹرک برلن کی مصروف کرسمس مارکیٹ میں موجود افراد پر چلا دیا ، موقع سے فرار
فہد شبیر منگل 20 دسمبر 2016 01:29
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر۔2016ء) جرمنی کے شہر برلن میں دہشت گرد حملے میں درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق جرمنی کے شہر برلن میں ایک ٹرک کرسمس مارکیٹمیں موجود افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق مغربی برلن کے علاقہ بریٹشیڈپلاٹز سکوائر کی کرسمس مارکیٹ میں سینکڑوں افراد خریداری میں مصروف تھے جبکہ ایک تیز رفتار ٹرک ان پر چڑھ دوڑا۔
واقعہ کے بعد ڈرائیور مبینہ طور پر جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا اور ڈرائیور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق جس جگہ سے ٹرک گزرا وہاں قریب سے کوئی سڑک نہیں گزر رہی۔ آس پاس موجود میں زندہ ہوں۔ میں زندہ ہوںکی آوازیں لگا کر اپنے بارے میں اطلاع دیتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.