باکسر عامر خان کے اہل خانہ اور اہلیہ کے جھگڑے میں ریحام خان بھی کود پڑیں، فریال کی حوصلہ افزائی کر دی
سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 12:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : گذشتہ کچھ دنوں قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور باکسر عامر خان کے اہل خانہ کے مابین جھگڑا عروج پر تھا جس میں دونوں جانب سے الزام تراشی کی گئی۔ اس جھگڑے میں کسی نے فریال مخدوم تو کسی نے باکسر عامر خان کے اہل خانہ کا ساتھ دیا۔ تاہم اب اس تمام تر جھگڑے میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے فریال مخدوم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت کا گھریلو زیادتی کا شکار ہونا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بھی اس سے خاموش رہنے کی اُمید رکھنا اس سے بھی کہیں زیادہ بد تر ہے۔(جاری ہے)
ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عورت ہمیشہ کسی وجہ سے ہی بولتی ہے ، اور ایسے میں اس عورت کے بیانات کی مذمت کرنے کی بجائے ان افراد کی مذمت کرنی چاہئیے جو اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
It's bad enough when a woman is a victim of domestic violence but then to expect her to put up with it silently is sick #FaryalMakhdoom
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 7, 2016
A woman has a voice for a reason! Condemn the bullies not the woman who speaks out. #FaryalMakhdoom
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 7, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.