کسانوںکو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کیلئے جمع ہونیوالی درخواستیں ہدف سے تجاوز کرگئیں

منگل 20 دسمبر 2016 18:06

ساہیوال۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) حکومت کی طرف سے کسانوںکو بلا سود قرضہ کی فراہمی کے سلسلہ میں ساہیوال میں دی جانے والے درخواستیں ہدف سے تجاوز کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کسانوںکو 100ارب روپے بلا سود قرضہ سکیم کے سلسلہ میں فی ایکڑ 25ہزارروپے دینے کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔ ضلع ساہیوال میں 10ہزار 645افراد کو بلا سود قرضہ دینے کے لئے ٹارگٹ دیاگیا اور 19 ستمبر سے اب تک دی جانے والی درخواستیں 11ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں اور مزید کسان درخوا ستیں جمع کرانے کے لئے لینڈ ریکارڈ دفتر میں صبح سویرے لمبی لائن میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔

درخواستیں دینے کی تاریخ میں باربار توسیع کی گئی اور اب 30دسمبر تک تاریخ بڑھا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوردراز سے آنیوالے کسان فرد اور وارثتی انتقال کے لئے رش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ درخواستوںکا موجودہ ہدف پورا ہونے کے باوجود سکیم ختم نہیں کی گئی بلکہ ا س کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ 11ہزار سے زیادہ درخوا ستیں جمع ہونے کے باوجود اب تک تقریباً100 کسانوںکو بلا سود قرضہ ملاہے۔ کسانوں اور دیگر حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ کسانوںکو بلا سود قرضے کا فوری اجراء کیاجائے اور ہدف پورا ہونے پر درخواستوںکی وصولی بند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :