وزیراعلیٰ پنجاب کا ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد خان نقشبندی کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 21 دسمبر 2016 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز صحافی اور تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد خان نقشبندی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک پاکستان کیلئے محمد خان نقشبندی کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔